جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر عمر
عبداللہ نے ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے رپورٹ کارڈ کو عوام دشمن اور
کشمیر مخالف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی پی اور بی جے پی کا اتحاد
ریاستی کے لئے ایک بدشگون ثابت ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی
نے جس جماعت کے ساتھ اتحاد کیا ہے اس جماعت نے
بھارت کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں ایک فرقہ پرست اور مسلمانوں کے
خلاف زہر افشائی کرنے والے شخص کو وزیر اعلیٰ بنا ڈالا ہے ۔جس کے نتیجے میں اب مساجد میں بقول عمر عبداللہ کے اذانیں بند کرنے اور مورتیاں رکھنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔